اسلام آباد : امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز آج پاکستان پہنچ رہی ہیں،جہاں وہ خطے کو درپیش چیلنجز پر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزآج پاکستان پہنچیں گی، دورہ پاکستان میں امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان میں سول اورعسکری قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔
ذرائع کے مطابق ایلس ویلز اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جائے گی۔
امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی، آئندہ ہفتے آمد کا امکان
امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز بھارت افغانستان کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گی، افغان مصالحتی عمل پر پاکستان کےکردار پربھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔
یاد رہے کہ 28 اگست کوامریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ پاکستان طے تھا جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ
واضح رہے کہ 22 اگست کو امریکی صدر نے الزام لگایا تھاکہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتارہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔