اسلام آباد: امریکا نے پاکستان سے جھینگوں کی درآمد پر پابندی لگا دی جس کا اطلاق یکم مئی سے شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کچھوؤں کے شکار کو نہ روکنے اور امریکا کو مطمئن نہ کرنے کے بعد یو ایس ایف ڈی اے نے پاکستان سے جھینگوں سمیت دیگر مصنوعات پر پابندی عائد کردی۔
امریکی فوڈ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کچھوؤں اور دیگر سمندری مخلوق کو شکار نہ کرنے پر مطمئن نہ کرسکا جس کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
یو ایس ایف ڈی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے جھینگوں کی دیگر مصنوعات قابل قبول نہیں، پابندی کا اطلاق یکم مئی سے تصور کیا جائے گا۔
ایکسپورٹ کا حجم 5 کروڑ ڈالر ہے
امریکی پابندی پر ایکسپورٹرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جھینگے کراچی اور چین سے ری پروسیس ہوکر جاتے ہیں، جھینگے کی ایکسپورٹ کا ملی حجم 5 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے، پابندی کی صورت میں ملکی معیشت اور ایکسپورٹرز کو شدید دھچکا لگے گا۔