امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن سے تباہی کا تخمینہ 50 ارب ڈالر ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں اموات کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تازہ ترین فوٹیج میں ساحلی پٹی پر تباہ شدہ کشتیوں کا ملبہ بکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے تباہی ہوئی، 22 لاکھ صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ طوفان کی وجہ سے سنشائن اسٹیٹ کے کچھ علاقے سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق طوفان ملٹن کے باعث بننے والے طوفانی بگولوں کے باعث بجلی کے پول اکھڑ گئے، دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ٹمپا بے اور سینٹ پیٹرز برگ کے ساٹھ فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول بھی ختم ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔
ایرانی صدر نے روسی صدر کی ماسکو دورے کی دعوت قبول کر لی
اس سے قبل طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔