ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کیلی فورنیا فائرنگ،2مبینہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں معذوروں کے طبی سینٹر پر فائرنگ کرنے والے دومبینہ حملہ آوروں کی شناخت اٹھائیس سالہ رضوان فاروق اوران کی ساتھی ستائیس سالہ تاشفین ملک کے نام سے کرلی گئی۔

امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے نے ہلچل مچا دی، ریاست کیلی فورنیا کے شہرسین برنیڈینو میں معذوروں کے طبی مرکز پرفائرنگ نے چودہ افراد کی جان لے لی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ حملہ آوربھی مارے گئے۔

مشتبہ حملہ آوروں کو رضوان فاروق اور ان کی ساتھی تاشفین ملک کے نام سے شناخت کیا گیا، پولیس کے مطابق رضوان امریکی شہری ہیں اور دونوں میاں بیوی تھے، جو فائرنگ کے بعد فرار کی کوشش کر رہے تھے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے کیلی فورنیا فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، دہشتگردی کے امکان کومسترد نہیں کیا جا سکتا۔

حملہ آور کے برادرنسبتی فرحان خان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں واقعے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاروق سے ایک ہفتے قبل ملاقات ہوئی تھی، سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ ایسا کرسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں