یوکرینی صدر زیلنسکی نے جدہ میں امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کو تعمیری قرار دیا۔
صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ جنگ بندی تجویز کو وسیع تر امن معاہدے کے مسودے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ جنگ بندی کی امریکی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں امریکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ کی بحالی بہت مثبت پیش رفت ہے۔
یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امریکی جنگ بندی تجویز یوکرین میں منصفانہ امن لائےگی امید ہے امریکی تجویز پر عملدرآمد سے منصفانہ امن کی راہ ہموار ہو گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور یوکرین کے حکام کے تیار کردہ جنگ بندی منصوبے پر روس راضی ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں مکمل طور پر جنگ بندی ہوجائے گی۔۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رواں ہفتے بات بھی کریں گے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو دوبارہ وائٹ ہاؤس مدعو کریں گے۔