اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کے ٹیلی فون پر پہلے رابطے میں دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روئٹرز کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز نئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات چیت کی، انھوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات کی سمت اور لہجہ ان کے رہنماؤں نے طے کر دیا ہے، اور انھیں امید ہے کہ مارکو روبیو اس سلسلے میں دونوں ممالک کے عوام کی بھلائی کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے تحت دو اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان پہلی ٹیلی فون کال میں روبیو نے وانگ کو بتایا کہ ٹرمپ چین کے ساتھ ایسے تعلقات کو آگے بڑھانے میں دل چسپی رکھتے ہیں جس میں امریکی مفادات کا تحفظ ہو اور امریکی عوام کو پہلے رکھا گیا ہو۔

ترک نیوز ایجنسی کے مطابق بات چیت میں چینی فریق نے تائیوان کا مسئلہ اٹھایا اور امریکا سے کہا کہ وہ اسے احتیاط سے ہینڈل کرے، مارکو روبیو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’امریکا ’تائیوان کی آزادی‘ کی حمایت نہیں کرتا، اور امید کرتا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ پرامن طریقے سے اس طریقے سے حل ہو سکتا ہے جو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لیے قابل قبول ہو۔‘‘

سعودی وزیر خارجہ کی احمد الشرع کے ساتھ اہم ملاقات

امریکی وزیر خارجہ نے ون چائنا پالیسی کا بھی اعادہ کیا، مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اور چین کے سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں، امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کا مستقبل طے کریں گے۔

یاد رہے کہ مارکو روبیو نے گزشتہ ہفتے اپنی سینیٹ کی توثیق کی سماعت کے دوران خطاب میں چین کو امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ جب واشنگٹن نے سنکیانگ اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر چینی حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں تو 2020 میں چین نے مارکو روبیو سمیت اعلیٰ امریکی ریپبلکنز پر پابندیاں لگا دی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں