منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے سعودی ولی عہد محمد بن نائف ایوارڈ سے نوازا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈایکریٹر نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو دہشت گردی کیخلاف کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ تمغے سے نوازا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سی آئی اے کے نئے سربراہ مائیک پومپیو نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بطور امریکی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر سعوسی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات کی۔

saudi

- Advertisement -

سعودی ولی عہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو ریاض میں ایک تقریب کے دوران امریکی سی آئی اے کا ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر سعودی ولی عہد نے سعودی عرب اور امریکہ کے اسٹریٹیجک تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کا ملک، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

ستاون سالہ شہزادہ محمد 2012 سے ملک کے وزیرِ داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہیں انٹیلیجنس کے کام میں سالوں کا تجربہ حاصل ہے۔

دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والی اقدامات کی وجہ سے شہزادہ محمد کو مغرب میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ ولی عہد محمد بن نائف عسکریت پسند گروہ القاعدہ کے خلاف ایک آپریشن کی نگرانی بھی کر چکے ہیں۔

saudi-12

القاعدہ کی جانب سے 2009 میں محمد بن نائف پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ سعودی عرب میں 2003 اور 2007 کے درمیان القاعدہ نے سیکورٹی اہلکاروں اور غیر ملکیوں کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں ہلاک کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد سعودی تیل پر امریکی سیکورٹی کی فراہمی پر رکھی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں