امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو برطرف کردیا۔
امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لنڈا فیگن امریکی کوسٹ گارڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ انہوں نے یکم جون 2022 کو بطور چیف کوسٹ گارڈز کی کمانڈ سنبھالی تھی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ نے کئی وجوہات کی بنا پر فیگن کو نااہل پایا۔ انہیں ناکام قیادت، آپریشنل ناکامیوں اور امریکی کوسٹ گارڈ کے اسٹریٹجک مقاصد کو آگے بڑھانے میں ناکامی کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی صدر کی افتتاحی دعائیہ تقریب کرانے والی پادری کی جانب سے ٹرمپ سے ’تارکینِ وطن کے لیے رحم‘ کی استدعا کی گئی ہے۔
افتتاحی دعائیہ تقریب کرانے والی پادری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریسٹورنٹس میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔
پادری نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ممالک میں جنگوں اور خراب حالات کے باعث یہاں آئیں ہیں۔ یہ لوگ شاید امریکی شہری نہ ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ضروری دستاویز ہوں لیکن ان میں زیادہ تر لوگوں کا جرائم سے تعلق نہیں ہے۔
لاس اینجلس کے جنگلات میں نئی آگ لگ گئی، ہزاروں افراد کو انخلا کا حکم
پادری نے تقریب کے اختتام پر ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں آج کی سروس کیسی تھی؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو یہ سروس اچھی لگی، یہ سروس بالکل بھی اچھی نہیں تھی۔