اشتہار

امریکی مشن جوائنٹ بارڈر مکینزم میں کردارادا کرسکتاہے‘ آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

رواپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اافغانستان میں تعینات امریکی افواج کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان با رڈرسیکو رٹی کے حوالے سے امریکی مشن اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوجی سربراہ جنرل جان نکلسن نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے پاکستانی آرمی چیف سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغانستان میں امن کے قیام پرایساف کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ بارڈرسیکورٹی میکنزم میں امریکی مشن اہم کرداراداکرسکتاہے۔

- Advertisement -

امریکی افواج کے سربراہ کے پاکستان دورے کے موقع پردونوں ممالک کی فوج کے سربراہان نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں