جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکا کو پاکستان پر چین کے واجب الادا قرضوں پر تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکا نے پاکستان پر چین کے واجب الادا قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان تیزی سےچین کےقریب ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے دورہ اسلام آبادکے دوران رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کو پاکستان پر چین اور دوسرے ملکوں کے واجب الادا قرضوں پر تشویش ہے۔

ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں چینی قرضے یا چین کو واجب الادا قرض کے بارے میں اپنے خدشات کے بارے میں بالکل واضح ہیں۔

- Advertisement -

امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر نے کہا واشنگٹن اسلام آباد سے بیجنگ کے ساتھ قریبی تعلقات کے خطرات پر بات کر رہا ہے لیکن وہ پاکستان کو امریکا اور چین میں سے کسی ایک کے انتخاب کے لیے نہیں کہے گا۔

رائٹرز سے بات چیت میں ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی بحران کا شکار پاکستان تاریخی طور پر واشنگٹن کا قریبی اتحادی ہے لیکن پاکستان تیزی سے چین کےقریب ہورہا ہے، چین نے پاکستان کو اربوں قرض دیے۔

ڈیرک شولے نے بتایا کہ افغانستان میں جنگ کےباعث اسلام آباداورواشنگٹن کےتعلقات میں سردمہری پیداہوئی تھی تاہم حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سطح کےدوروں سےدو طرفہ تعلقات میں بہتری آئی۔

انھوں نے کہا کہ امریکا موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں