واشنگٹن: امریکی ارکان کانگریس نےڈینئل پرل قتل کیس کےملزمان کی رہائی پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا حصول انصاف کیلئے تعاون چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ارکان کانگریس نے پاکستانی سفیر اسد مجید خان کو خط لکھا ، امریکی کانگریس کے7ارکان نےڈینئل پرل کیس کےمعاملے پر خط تحریر کیا۔
خط میں ارکان کانگریس نے ڈینئل پرل قتل کیس کےملزمان کی رہائی پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا احمد عمر شیخ اوراس کے ساتھی قتل میں براہ راست ملوث ہیں، حصول انصاف کیلئے تعاون چاہتے ہیں۔
ارکان کانگریس کےخط میں کہا گیا کہ امریکااور پاکستان تجارت سمیت کئی معاملات میں شراکت دار ہیں۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں احمدعمر شیخ اور دیگر کوڈیتھ سیل سے فوری نکالنےکا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کیس میں تمام زیر حراست افراد کو2دن عام بیرک میں رکھا جائے۔
بعد ازاں سندھ حکومت نے عمر شیخ کو ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، سرکاری ریسٹ ہاؤس میں اہلخانہ صبح 8 سےشام 5 بجے تک ساتھ رہ سکیں گے۔