امریکا اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ یکطرفہ معاہدے پر غور کرنے لگا۔
این بی سی نیوز نے دو موجودہ امریکی اور دو سابق امریکی حکام کے حوالے سے بات چیت سے آگاہ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکام نے ممکنہ طور پر حماس کے ساتھ غزہ میں قید پانچ امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے یکطرفہ ڈیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
حکام نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ قطری ثالث ایسے کسی بھی امریکی معاہدے کو آسان بنانے میں مدد کریں گے جس میں اسرائیل کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے اس بارے میں کوئی حتمی پالیسی فراہم نہیں کی کہ قیدیوں کی رہائی کے بدلے امریکہ حماس کو کیا پیشکش کر سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ پانچ اسیران ابھی بھی غزہ میں ہیں اور 7 اکتوبر کو ہلاک ہونے والے تین دیگر امریکی شہریوں کی باقیات انکلیو میں ہیں۔