پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

امریکا نے بھارت پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں روس سے اسلحہ کی خریداری پر امریکا نے بھارت میں پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کانگریس کو بتایا کہ واشنگٹن روسی ہتھیاروں کی خریداری پر نئی دہلی پر پابندی لگانے پر غور کر رہا ہے، امریکا یوکرین کے موجودہ تنازع پر بھارت کو ماسکو کی حمایت سے انکار کرنے پر بھی زور دے رہا ہے۔

اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے سینیٹ کو بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اس مسئلے کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں کہ آیا روس سے ملٹری ہارڈویئر خریدنے والے ممالک پر پابندیوں کو لاگو کیا جائے یا معاف کیا جائے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ امریکی انتظامیہ CAATSA قانون کی پیروی کرے گی اور اس قانون کو مکمل طور پر نافذ کرے گی اور جب ہم اس سلسلے میں مزید آگے بڑھیں گے تو کانگریس سے مشورہ کریں گے جس کے بعد ان تمام ممالک پر پابندیاں عائد کی جائیں گی جو روس سے ہتھیار خریدتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے ہی روس سے مگ 29 لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینک شکن ہتھیاروں کے آرڈر منسوخ کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے حال ہی میں ماسکو سے S-400 فضائی دفاعی نظام خریدا ہے جو کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات کے جواب میں منظور کیے گئے 2017 کے امریکی قانون کے خلاف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں