منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

افغانستان چھوڑنے والا آخری امریکی فوجی کون ہے؟ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: امریکی فوجیوں نے گزشتہ رات 20 سال بعد افغانستان چھوڑ دیا، افغانستان کی سرزمین چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر منظرعام پر آگئی۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ ’میجر جنرل کرس ڈوناہیو افغانستان سے روانہ ہونے والے آخری فوجی ہیں اور وہ سی 17 طیارے میں سوار ہونے کے لیے تیار ہیں۔‘

امریکی محکمہ دفاع نے لکھا کہ ’کابل میں امریکا کا مشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ رات امریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ کابل ایئرپورٹ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا تھا جس کے بعد طالبان کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی اور جشن منایا گیا۔

امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سینئر طالبان رہنما انس حقانی نے کہا کہ ہم نے تاریخ رقم کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں