تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا میں پولیس اہلکارکے ہاتھوں سیاہ فام کے قتل کی ویڈیو جاری

شارلٹ: امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں میں پولیس اہلکار کی جانب سے فائرنگ کرکے سیاہ فام شخص کو قتل کرنے کی ویڈیو جاری کردی گئی، ماضی میں بھی سیاہ فام افراد ایسے واقعات میں نشانہ بنتے رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول پستول پھینکنے کی ہدایات پر عمل کررہا تھا، اس کے باوجود خاتون پولیس اہلکار نے اس پر متعدد گولیاں چلائیں، جس سے سیاہ فام شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ 25 مارچ کو شمالی کیرولائنا کی ایک پارکنگ میں پیش آیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا میں پولیس کے سیاہ فام شہریوں سے ناانصافیوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں، جن کے خلاف ماضی میں ملک گیر احتجاج بھی ہوئے تھے۔

پولیس اہلکار کے باڈی کیمرہ فوٹیج کے مطابق دو پولیس اہلکار 27 سالہ ڈین کوائرس نیپولین فرینکلن کے سر پر پہنچے اور اسے ہتھیار نیچے رکھنے کی ہدایت کی۔ پولیس اہلکار 911 پر مدد کے لیے کی جانے والی کال پر موقع پر پہنچے تھے ۔

پولیس کے مطابق مذکورہ سیاہ فام شخص ہاتھ میں گن لیے خطرناک حرکات کا مرتکب ہورہا تھا ، تاہم ویڈیو فوٹیج کے مطابق اس نے اپنے ہاتھ کو حرکت ضرور دی لیکن گن پولیس اہلکاروں کی جانب تانی نہیں تھی۔ پولیس اہلکار اس پر مسلسل چیخ رہے تھے ۔

جس وقت پولیس نے اس پر گولی چلائی اس کا منہ ایک کار کی جانب تھا جس کی پسنجر سیٹ پر ایک شہری موجود تھا۔ پولیس اہلکار نے دو گولیاں چلائی جو اس کی موت کا سبب بنیں، اہلکار کا کہنا ہے کہ اس کی حرکات خطرناک تھیں اور شہری کی جانب خطرے میں تھی جس کے سبب گولی چلائی۔

اس حوالے سے نسلی تفریق کو ختم کرنے کے لیے قائم کردہ ایسوسی ایشن کے صدر کورن میک کا کہنا ہے کہ یہ ایک دکھ دینے ، غصے کو فروغ دینے اور نفرت کو ابھارنے والا ناقابلِ برداشت واقعہ ہے لیکن جو بھی اس معاملے پر احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ احتجاج کا دائرہ پر امن رکھے۔

Comments

- Advertisement -