تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا:‌ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی

واشنگٹن: عالمگیر  وبائی مرض ’کروناوائرس‘ نے امریکا میں سخت پنجے گاڑ لیے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ ہزار کے قریب ہلاکتوں کے باعث ملک میں اموات 23 ہزار سے بڑھ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا سب سے زیارہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا والا ملک بن گیا۔ اب تک امریکا میں 23 ہزار سے زائد کرونا مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کرونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 12 ہزار772 ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں، وبائی مرض کے خلاف گھر میں بیٹھ کر لڑا جاسکتا ہے۔

امریکی ریاست نیویارک میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 ہزار سے زائد اموات صرف اسی ریاست میں ہوئیں ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں اموات کے باعث قبرستان میں لوگوں کو دفنانے کی جگہ کم پڑچکی ہے جبکہ رشتہ داروں نے میتیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے، انتظامیہ اجتماعی قبریں تیار کرکے مردہ مریضوں کو دفنا رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں اس وقت کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کے باعث ایک لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے کرونا کا پہلا کیس آنے سے پہلے اہم فیصلے کیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ گورنرز کے پاس شکایت کرنے کےلیے کچھ ہے ہی نہیں، اس موقع پر وہ میڈیا پر تنقید کے نشتر چلانے سے بھی بعض نہ رہے اور کہا کہ جھوٹی خبریں چلانے والوں کا کاروبار مجھ سے چل رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -