تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا میں کورونا بے قابو، ایک دن میں ریکارڈ 45 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

واشنگٹن : امریکا میں ایک دن میں ریکارڈ 45 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد ساڑھے25 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس بدستور بے قابو ہے ، ایک دن میں ریکارڈ 45ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جویومیہ متاثرین کی تعداد میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

امریکا میں متاثرین کی کل تعداد ساڑھے 25  لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ایک لاکھ ستائیس ہزار افراد جان سے گئے، کیلیفورنیا ،نیوجرسی، ٹیکساس سمیت دیگر ریاستوں میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

کیسز میں اضافے کے باعث مختلف ریاستوں میں لاک ڈاون میں نرمی کرنے سے انکار کردیا گیا، ڈاکٹر انتھونی فاوچی کا کہنا ہے کہ قوم کو کورونا وبا کی صورت میں سنجیدہ مسئلے کا سامنا ہے۔

یاد رہے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سربراہ ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نے کانگریس میں بیان دیتے ہوئے کہ ابھی تک کورونا کی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی، اس کے علاوہ کورونا وائرس کا کوئی باقاعدہ علاج بھی موجود نہیں ہے، پلازما، ڈیکسامیتھاسون، ریمڈیسوئر سے کچھ مریضوں کو ٹھیک کرنے میں مدد دی، وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانا ابھی بھی انتہائی مشکل ہے۔

ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے، دسمبر یا جنوری میں کورونا ویکسین دستیاب ہونے کا امکان ہے، اس ویکسین کی تیاری فیزتھری میں داخل ہوچکی ہے، ویکسین کی فراہمی کیلئے کروڑوں خوراکیں تیار کی جائیں گی، ثابت ہوا ہے کہ ماسک پہننے سے وبا کے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے۔

Comments

- Advertisement -