جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

امریکا میں کورونا نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 14000 سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : کورونا نے سب سے ترقیاتی ملک امریکا کے ہر شعبے کا بھٹہ بٹھادیا ہے، امریکا 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست ہےجبکہ مرنے والوں کی کل تعداد14 ہزار795 سے بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا کی وبا بے قابو ہے، اب تک کورونا وائرس سے 14 ہزارسے زائد افراد جان سے گئے اور چارلاکھ سے زیادہ متاثر ہیں۔

کورونا نے دنیا کےمصروف ترین شہروں میں سرفہرست نیویارک میں تباہی مچادی، نیویارک میں آج بھی مزید سات سو اناسی افراد جان سے گئے اور صرف نیویارک میں ہلاکتیں چھ ہزاردوسواڑسٹھ ہوچکی ہیں اورایک لاکھ سے زیادہ متاثرہیں۔

واشنگٹن میں ابتک1440کوروناکیسز رپورٹ ہوئے اور کوروناسے27افرادہلاک ہوچکےہیں جبکہ نیوجرسی میں1504 افراد ہلاک اور سینتالیس ہزار چار سو سینتیس متاثر ہیں۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے یہ بات یقینی نہیں کہ گرم موسم میں کورونا کا زورٹوٹ جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں نےنومبرمیں چین میں کورونا وائرس کی موجودگی کی رپورٹس دی تھیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کا نظام مفلوج کردیا، روزانہ سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں، دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعدا 88505 ہوگئی جبکہ کورونا سے 15 لاکھ سے زائد متاثرہیں اور وائرس کے 3 لاکھ 30 ہزارسے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں