اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امریکی جوڑا چند منٹ میں لاکھوں ڈالر کا مالک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی جوڑے نے ناقابل یقین قسمت کے باعث نے لاٹری ٹکٹ سے 52 کروڑ 95 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیت لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے رہائشی جوڑے نے چند ڈالرز کے اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ سے تین ملین ڈالرز کی خطیر رقم انعام میں جیتی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے دکان سے خریداری کے دوران اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ خریدے، جو اس کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔

جوڑے نے لاٹری ٹکٹ اسکریچ کرنا شروع کیے تو یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ ہر ٹکٹ میں سے 1 لاکھ ڈالر کا انعام موجود تھا، اس طرح کل 30 لاکھ ڈالر کی لاٹری لگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ جوڑے کو کچھ برس قبل بھی اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم بطور انعام وصول ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں