پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار واپس لینے کا امریکی فیصلہ، ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار واپس لینے کے امریکی فیصلے کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد چھوڑے ہوئے ہتھیار پاکستان کی سلامتی کیلئے تشویش کا باعث ہیں، ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیمیں ہتھیار پاکستان کیخلاف استعمال کرتی رہی ہیں۔

دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کابل میں حکام سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ہتھیارغلط ہاتھوں میں نہ جانے کو یقینی بنائیں۔

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزام پر امریکی پابندیاں، دفترخارجہ کا ردعمل آگیا

 

خیال رہے کہ افغانستان سے نکلنے کے دوران امریکی افواج نے اپنے تمام ہتھیار بیکار کرکے وہیں چھوڑنے کو ترجیح دی تھی، تاہم طالبان حکومت کے بعد ان ہتھیاروں کو استعمال میں لیاگیا ہے۔

امریکی فوج کے چھوڑے گئے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیارے اور ٹینک، ملٹری کی بکتر بند گاڑیاں، چھوٹے اور بڑے ہتھیار سمیت بہت کچھ شامل تھا۔

امریکی پابندی پر پاکستان کا ردعمل آگیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter