تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان سمیت دیگر ممالک سے فوجی انخلا، وزیر دفاع نے بڑا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے افغانستان سمیت دیگر ممالک میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع نے مسلح افواج کے نام جاری اپنے پہلے بیان میں کہا کہ تمام جنگوں کے خاتمے کا وقت ہے، اب امریکی فوجیوں کی گھر واپسی کا بھی وقت شروع ہوگیا ہے۔

کرسٹوفر ملر کا کہنا تھا کہ ’امریکی حکومت افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل تیز کردے گی کیونکہ جنگوں کا خاتمہ سمجھوتہ اور ساتھ مانگتا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور دنیا میں امن کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کیا، اس معاملے میں فوجیوں نے بہت بڑی قربانی دی اب گھر واپسی کی صورت میں اُن کو پھل ملنے کا وقت ہے‘۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا افغانستان سے بڑی تعداد میں فوجی انخلا کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے فوج کا انخلاء امریکی مفادات سے مشروط ہے، جنرل مارک ملے

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے رواں سال کے آغاز پر امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ بھی طے پایا جس کے تحت اب دونوں فریقین ایک دوسرے کو نشانہ نہیں بناتے۔

اکتوبر میں امریکی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے کہا تھا کہ برسوں سے خانہ جنگی کے شکار افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا مشروع ہوگا۔

انہوں نے شرط بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکی افواج کا انخلاء تشدد میں کمی اور رواں برس فروری میں طالبان سے ہونے والے معاہدے پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکا بہت ذمہ داری کیساتھ جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

Comments

- Advertisement -