واشنگٹن : امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع جیمزمیٹس 4 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون نے وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا، جیمزمیٹس4 دسمبر کو پاکستان آئیں گے۔
ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔
پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیردفاع پاکستان کے ساتھ ساتھ مصر، اردن، کویت کا بھی دورہ کریں گے۔
پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔