جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی نیوز کانفرنس میں امریکی وزیردفاع کی جعلی خبروں امریکی میڈیا پر شدید تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرمپ کی نیوز کانفرنس میں امریکا کے وزیردفاع پیٹے ہیگسیٹھ کی جانب سے امریکی میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور جعلی خبریں پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

امریکی وزیردفاع پیٹے ہیگسیٹھ نے کہا کہ امریکا کا میڈیا جعلی خبروں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، لیک انٹیلی جنس رپورٹ کو سیاسی ہتھیار بنایا جارہا ہے، صدر ٹرمپ اسی لیے میڈیا کو فیک نیوز کہتے ہیں۔

وزیردفاع پیٹے ہیگسیٹھ نے کہا کہ میڈیا ایران پرامریکی حملوں کی غلط تشہیر کررہا ہے، امریکی میڈیا حقیقت چھپاکر سیاسی کھیل کھیل رہا ہے۔

ایران پر حملہ، ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد کا نتیجہ کیا نکلا؟

دریں اثنا نیٹو سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سی این این کی فیک نیوز کوئی نہیں دیکھتا، سی این این فیک نیوز سے اپنا اور دوسروں کا وقت برباد کرتا ہے

امریکی صدر نے کہا کہ نیویارک ٹائمز اپنی خبروں میں بری طرح ناکام ہوا، فیک نیوز پھیلانے والوں کی کوئی ساکھ نہیں، ہماری میڈیا کی ساکھ اب 16فیصد بچی ہے، ہمیں فخر ہے اس فیک نیوز اور میڈیا کو بےنقاب کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی پائلٹوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کرآپریشن کیا، امریکی پائلٹوں کو سراہنے کی بجائے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ مجھ پر تنقید کی آڑ میں پائلٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو تکلیف دہ ہے، آپریشن کو سراہنے کی بجائے فیک نیوز چلائی جارہی ہے جو افسوسناک ہے۔

امریکی صدر نے ایران پر حملے کو ہیروشیما ناگاساکی سے تشبیہ دیدی، “ایران اسرائیل اب جنگ نہیں لڑینگے”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں