تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی وزیر دفاع کا دورہ چین، شمالی کوریا سے متعلق تبادلہ خیال

بیجنگ: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وہ چینی رہنماؤں سے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار وں سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع اپنے چینی ہم منصب وائے فینگی کی دعوت پر تین روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں، چینی دار الحکومت بیجنگ میں وہ سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور شمالی کوریا کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق میٹس ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے وزیر دفاع ہیں جو چین کا دورہ کر رہے ہیں، یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب چین اور امریکی کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔


چینی فوج کی بحیرہ جنوبی چین میں عسکری سرگرمیاں، امریکا نے وارننگ دے دی


اس دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کم جونگ ان سے سنگاپور میں ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت دیگر ایجنڈوں پر بات چیت ہوگی اور دونوں ممالک کی جانب سے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال تین جون کو امریکی وزیر وفاع جیمز میٹس نے سنگاپور میں سالانہ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ کی عسکری سرگرمیاں ہمسایہ ملکوں کو ڈرانے دھمکانے کے برابر ہیں۔


بھارت افغانستان میں کروڑوں ڈالرزکےمنصوبوں پرکام کررہاہے،امریکی وزیردفاع


انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چین نے دعووں کے برعکس اس سمندری علاقے میں فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ میزائل شکن بحری جہاز کو متعین کر رکھا ہے جبکہ چینی صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے کیے گئے وعدوں کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں انہیں فوری طور پر عسکری سرگرمیاں روکنا ہوں گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -