ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر دفاع اور پینٹاگون چیف جنرل (ریٹائرڈ) لائیڈ آسٹن کو ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کو مثانے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی جگہ کیتھلین ہکس فرائض انجام دیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی لائیڈ آسٹن کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، انہیں کینسر کے علاج میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔

امریکی وزیر دفاع بیماری کے باعث 2 ہفتے تک والٹر ریڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو کہا ہے کہ رفح آپریشن کو شہری تحفظ کے منصوبے کی ضرورت ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ صدر جو بائیڈن کی کال کے بعد بیان جاری کیا ہے جس میں امریکا نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ”رفح میں فوجی آپریشن کسی قابل اعتماد اور قابل عمل منصوبے کے بغیر آگے نہیں بڑھنا چاہیے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان کے مطابق بائیڈن نے ”تمام مغویوں کی جلد از جلد رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت”پر زور دیا۔

سعودی عرب: دو خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت دیدی گئی

نیتن یاہو نے کال سے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے بائیڈن کے ساتھ بات نہیں کی کیونکہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی کارروائیوں سے ”اوپر”چلا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں