بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا بیان سامنے آگیا اور کہا حملہ کیا گیا تو امریکا اسرائیل کا دفاع کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیردفاع لائیڈآسٹن نے فلپائن کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا حماس رہنما سماعیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے کہا کہ ہنیہ کےقتل کے بعد علاقائی کشیدگی کے امکانات بڑھ گئے ہیں ، مشرق وسطیٰ کی جنگ روکنے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔

سفارت کاری کےلیے میشہ گنجائش اورمواقع موجودہوتےہیں، مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ ناگزیرہے، اگر اسرائیل پرحملہ کیا گیا تو امریکا اس کا دفاع کرے گا۔

- Advertisement -

اس سے قبل ترجمان وائٹ ہاوس نے حماس کے سربراہ کو نشانہ بنانے پر تبصرے سے گریز کیا تھا۔

یاد رہے حماس کے سربراہ کو ایران کے شہر تہران میں شہید کر دیا گیا، ایرانی ٹی وی کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

حماس نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا ان کے سربراہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، وہ ان دنوں ایران کے صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران میں مقیم تھے۔

واضح رہے غزہ جنگ کے دوران حماس کے سربراہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں انکے بھائی بیٹے بہو پوتے پوتیاں بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں