اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

امریکی ریاست آرکنسا کے دفاعی پلانٹ میں دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست آرکنسا میں واقع دفاعی پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی جبکہ ایک شخص لاپتا ہو گیا۔

غیر ملکی میدیا رپورٹ کے مطابق دھماکا آرکنسا کے علاقے کیمڈن میں جنرل ڈائنامکس آرڈیننس اینڈ ٹیکٹیکل سسٹم کے پلانٹ میں ہوا، تاحال دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ابتداعی طور پر معاملے کو پائرو ٹیکنیکس کے باعث حادثہ قرار دیا گیا تاہم بعد میں اسے دھماکا قرار دیا گیا، کمپنی کا کہنا ہے  کہ دھماکے کے بعد پلانٹ میں پراڈکشن کا عمل روک دیا گیا ہے

- Advertisement -

کمپنی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں سے متعلق مزید معلومات نہیں دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمڈن پلانٹ میں 8 لاکھ 88 ہزار مربع فٹ سے زیادہ مینوفیکچرنگ اور ذخیرہ کی جگہ ہے جہاں میزائل، مارٹر گولے، بارود اور دیگر فوجی ساز و سامان بنایا جات ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں