اسلام آباد: پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی اور تناؤ کم کرنے کے لیے امریکی وفد پاکستانی قیادت سے مذاکرات کے لیے کل پاکستان آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق اوباما انتظامیہ کی سرکردہ شخصیات ڈرون حملہ، بھارت کی بے جا حمایت، ایف 16 طیاروں کی فراہمی میں رکاوٹ اور پاک امریکا تعلقات میں تناؤ پر پاکستانی حکام سے گفت و شنید کریں گی۔
رچرڈ اولسن اور پیٹر لیوئے سمیت امریکی وفد مذاکرات کے لیے آج پاکستان آئے گا۔ ذرائع کے مطابق بات چیت میں ڈرون حملے اور ملکی خود مختاری کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔
پاکستان خصوصاً بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے نیو کلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت اور ایف 16 طیاروں کی فراہمی میں رکاوٹ پر بھی گفتگو ہوگی۔