ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

پاکستان میں عوام کی جمہوریت میں شرکت کو دبایا گیا، امریکی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت میں امریکی قرارداد منظورکر لی گئی۔

امریکی کانگریس کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عوام کی جمہوریت میں شرکت کو دبایا گیا جس کی مذمت کی جاتی ہے۔

ریپبلکن رچرڈ میکارمک اور کانگریس کے رکن ڈین کلڈی نے  قرارداد پیش کی جس میں پانچ نکات کی منظوری دی گئی جن میں جمہوریت کی حمایت کے علاوہ، انسانی حقوق، آزادی اظہار کا تحفظ اور جمہوری عمل میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانا شامل ہے۔

- Advertisement -

قرارداد میں امریکی صدر اور وزیر خارجہ سے کہا گیا وہ جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں۔

قرارداد میں پاکستان حکومت پر زور دیا گیا جمہوری اداروں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے۔ پاکستانی عوام کی آزادی صحافت، آزادی اجتماع اور آزادی اظہار کی بنیادی حقوق کا احترام کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں