امریکا نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی مخالفت کر دی۔
ووٹنگ کے بعد جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مکمل رکنیت کے لیے اہل تسلیم کیا ہے اور درخواست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو واپس بھیج دیا ہے تاکہ اس معاملے پر دوبارہ غور کیا جائے۔
فلسطینی اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے کوشش کر رہے ہیں یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے فلسطینی ریاست کو مؤثر طریقے سے تسلیم کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں امریکا نے اسے ویٹو کر دیا تھا۔
- Advertisement -
جمعہ کو ہونے والی ووٹنگ میں 143 ممالک نے حق میں ووٹ دیا، نو نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 25 نے ووٹ نہیں دیا۔ امریکا کی جانب سے قرارداد کی نہ صرف منظوری کی مذمت کی گئی بلکہ ووٹ بھی مخالفت میں دیا۔