اشتہار

سائفر کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکی سائفر معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر معاملے پر سوال کیا گیا، پوچھا گیا کیا امریکی کانگریس نے سائفر معاملے پر تحقیقات کا کہا؟

ویدانت پٹیل نے کہا کہ محکمہ خارجہ کانگریس شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ کئی بار سائفر سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے چکی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سائفر سے متعلق سوال کا میں ایک ہی جواب دے سکتا ہوں کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

انھوں نے کہا تھا ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیتے اور نہ ہی ہم پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا رہنما کے ساتھ ہیں، میتھیو ملر نے واضح کیا کہ امریکا خود کو کسی ملک کی سیاست میں شامل نہیں کرتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں