پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈالر کی قدر میں کمی آنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 152 روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونے لگی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں 15 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 151 روپے 60 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے سستا ہو کر 152 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔

100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 35 ہزار 703 کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 290 کمپنیز کے 11 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔

138 کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 137 کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 35 ہزار 766 جبکہ 35 ہزار 435 کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دن میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے تھے جس کے بعد لوگوں نے ڈالر خرید کر رکھنا شروع کردیا، ڈالر کی اس ذخیرہ اندوزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں