اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید سستا، 278 کی سطح پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر مزید سستا ہوکر 278 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

آج بھی امریکی ڈالر مزید ایک روپے ایک پیسے سستا ہو کر 278 روپے 58 پیسے کا ہوگیا جبکہ بینکس درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالر دوسو انناسی روپے تین پیسے پر فروخت کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے سستا ہو کر 278 روپے پچاس پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے پانچ ستمبر سے ابتک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالراٹھائیس روپے اننچاس پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اننچاس روپے پچاس پیسے سستا ہو چکا ہے۔

واضح رہے حکومت کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں