جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

امریکی ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح سےبھی نیچے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوکر 1سال کی کم سطح 156 روپے سےبھی نیچے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 98 پیسے سستا ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر1سال کی کم سطح 156 روپے سے بھی نیچے گرگیا، امریکی کرنسی 155.74 روپے بند ہوئی۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز کے مطابق 26 اگست سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 12روپے 55 پیسے سستاہوچکا ہے جبکہ 7 ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 43 پیسے سے 155 روپے 74 پیسے تک سستا ہوا۔

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں تاحال 67 کرور ڈالر جمع ہوچکے ہیں جبکہ رواں مالی سال 8 ماہ میں ترسیلات زر18 ارب 70 کروڑ ڈالرسے تجاوز کرچکی ہیں ، تاہم برآمدات میں بہتری کے بھی روپے پر مثبت اثرات دیکھے جارہے ہیں۔

خیال رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پانچ مارچ تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی تھی، اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ’پانچ مارچ تک مرکزی بینک کے ذخائر میں تین کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا‘۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں