بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 186 روپے کی بلند ترین سطح پر ‌پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 186 روپے کی بلند ترین سطح پر ‌پہنچ گیا، آج ڈالر کی قیمت میں 83 پیسے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان آج بھی جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آج ڈالر مزید 83 پیسے مہنگا ہو کر ایک سو چھیاسی روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے انٹر بینک میں ڈالر کی 186 روپے 6 پیسے پر ٹریڈنگ جاری ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے 70 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے‌۔

خیال رہے یکم اپریل سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں2 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ پہلی جولائی 2021 سے اب تک ڈالر اٹھائیس روپے باون پیسےمہنگا ہو چکا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں