بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید تگڑا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 35 پیسے مہنگا ہو کر تین سو پانچ روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر تین سو چھ روپے 30 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہو کر تین سو 22 روپے میں فروخت کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج بھی شدید مندی کی لپیٹ میں رہی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس 1784 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس چھیالیس ہزار کے بعد 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر نڈیکس میں 1242 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار دو پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں دو سے تین فیصد اضافہ کی بھی خبریں زیر گردش ہیں اور سرمایہ کار ملک میں معاشی بحران سے پریشان ہیں اور ساتھ ہی عام انتخابات میں تاخیر کی خبریں بھی سرمایہ کاروں میں مایوسیاں پھیلا رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں