جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف قرض کی منظوری ، امریکی ڈالر کتنا سستا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی ایم ایف بورڈ کی سات ارب ڈالر قرض کی منظوری کے بعد امریکی ڈالر 277.84 روپے سے گھٹ کر 277.64 روپے پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی سات ارب ڈالر قرض کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔

ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا اور ڈالر 277.84 روپے سے گھٹ کر 277.64 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوکر 289.15 روپے کا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر 2.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور اسٹیٹ بینک کے زخائر 7 جولائی 22 کے بعد 9 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.30 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ ملکی مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ملکی مجموعی ذخائر 15 جولائی 22 کی بلند سطح 14 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 41 پیسے کمی سے 311.11 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ 1.87 روپے مہنگا ہو کر 373.72 پیسےپر پہنچ گیا

ایک ہفتے کے دوران یو اے ای درہم 12 پیسے کمی سے 76.08 روپے اور سعودی ریال 12 پیسے کمی سے .74.28 پیسے کا ہوگیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں