جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نگران حکومت کے 2 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 7 روپے مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹربینک امریکی ڈالر مزید تین روپے بیالیس پیسے مہنگا ہو کر 294.93 پیسےپرپہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 303 روپے پر فروخت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے تجارتی سیشن میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں ڈالر مزید تین روپے بیالیس پیسے مہنگا ہو کر 294.93 پیسےپرپہنچ گیا جبکہ بینکوں کی جانب سے امپورٹرز کو ڈالر دوسوپچیانوے روپےتینتالیس پیسے پر فروخت کیا گیا۔۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرچار روپے مہنگا ہو کر تین سوچار روپے پچاس پیسے سے اوپر فروخت ہوا۔

نگران حکومت کے 2روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 اور انٹر بینک میں 6 روپےمہنگا ہوا ہے، کرنسی ڈیلر کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 303 روپے پر پہنچ گیا۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد مختصر وقت کیلئے ڈالر کی قدر انٹر بینک میں 275 روپے پر آئی ، جولائی سے ابتک انٹربینک میں ڈالر انیس روپے اننچاس پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ابتک چوبیس روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں