امریکانے پاکستان کوکوروناسے بچاؤ کی ویکسین کاایک اورعطیہ دیا ہے اور فائزرویکسین کی مزید 47لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا سے پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
اس حوالے سے امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کوروناکےخاتمہ کیلئےپاکستان سےاشتراک امریکاکیلیےباعث مسرت ہے اور امریکا اب تک پاکستان کو 5 کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین عطیہ کرچکا ہے۔
سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ٹیکوں کی 20 کروڑ 50 لاکھ خوراکیں لوگوں کودی جا چکی ہیں جس پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق امریکا دنیا بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی 45 کروڑ 30 لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ سال پاکستان کو موڈرنا ویکسین عطیہ کی تھی۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
گزشتہ سال موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی تھیں۔
اس موقع پر کہا گیا تھا کہ پاکستان کو یہ عطیہ امریکا کی جانب سےدنیا بھر میں 8کروڑخوراکیں تقسیم کرنےکی کوشش کاحصہ ہے اور اس کا مقصدعالمی سطح پربرابری کی بنیاد پرمحفوظ اوعر موثرویکسین تک عوامی رسائی ممکن ہوسکے۔