تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکی صدارتی انتخابات، فیس بک نے اہم اعلان کردیا

نیویارک: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل ویب سائٹ فیس بک نے آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سماجی مسائل پر مبنی، سیاسی اور انتخابات کی جیت سے متعلق دعوؤں کے اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کیا۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی تمام طرح کے سیاسی و سماجی اشتہارات کی بکنگ بند کردی جائے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق فیس نے امریکی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایک روز قبل صدارتی مباحثے کے دوران فیس بک پر اشتہارات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سائٹ پر اشتہارات سے انتخابات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ان کی ویب سائٹ امریکی انتخابات کے دوران اشتہارات شائع نہیں کرے گی۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ان کی ویب سائٹ 27 اکتوبر کی شب سے 3 نومبر 2020 کی شب تک کسی بھی قسم کے سیاسی، سماجی اور انتخابات پر اثر انداز ہونے والے اشتہارات نہیں لے گی۔

خیال رہے کہ فیس بک پر ماضی میں امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے والے اشتہارات شائع کرنے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے اور 2016 میں ہونے والے انتخابات کے دوران اس پر الزام لگا گیا تھا کہ فیس بک نے ایسے اشتہارات شائع کیے جن سے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیتنے میں مدد ملی۔

Comments

- Advertisement -