پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

جوبائیڈن کی ٹرمپ کو فون پر مبارکباد، وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر جوبائیڈن نے فون کرکے صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن آج امریکی قوم سے خطاب کریں گے، بائیڈن نے ٹرمپ کو ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانے کا عہد کیا، اس دوران امریکا کو اکٹھا کرنے کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو بھی فون کیا۔

اس سے قبل کملا ہیرس کا الیکشن میں شکست کے بعد ہاورڈ یونیورسٹی سے خطاب میں الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن کے نتائج کھلے دل سے تسلیم کرنے چاہئیں۔

امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ہارنے والی کملا ہیرس نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار مانتی ہوں، اقتدار کی پر امن منتقلی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہماری جدوجہد امریکا کے بہتر مستقبل کیلئے تھی۔

حماس کا ٹرمپ کی کامیابی پر ردِ عمل سامنے آگیا

کاملاہیرس نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک جاری رہے گی، جمہوریت کا یہی اصول ہے کہ اگر ہارو تو شکست بھی تسلیم کرو، جمہوریت اورآمریت میں یہی فرق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں