بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

الیکشن شفاف ہورہے ہیں، نہ جیتا تو ہار تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کیا، فوکس نیوز پر جانبداری کا الزام لگا دیا، انہوں نے کہا کہ فوکس نیوز اور اوپرا ونفری نے امریکی رائے کو تقسیم کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب تک الیکشن شفاف ہو رہے ہیں، نہ جیتا تو ہار تسلیم کروں گا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی سیکرٹ سروس کو تنقید کا نشانہ بنایا، بولے ہماری بڑی بڑی ریلیوں کی سیکیورٹی پرکم اہلکار تعینات کیے گئے۔

- Advertisement -

ڈیموکریٹس کی چھوٹی ریلیوں کیلیے بھی بڑے سیکیورٹی اقدامات کئے گئے، انہوں نے کہا کہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، خواہش ہے ایران ترقی کرے۔

کاملا ہیرس نے پیغام میں کہا ہمیں آج جیت کر دکھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت بخوبی جانتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، سابق امریکی صدر ٹرمپ 232 الیکٹورل ووٹ کیساتھ آگے ہیں جبکہ کاملا ہیرس کے 212 ووٹ ہیں۔

فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ مونٹانا، وائیومنگ، یوٹا، شمالی ڈکوٹا، جنوبی ڈکوٹا میں کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ ریاست نیبراسکا، کنساس، اوکلاہوما، ٹیکساس میں بھی ٹرمپ کو کامیابی نصیب ہوچکی ہے۔

ٹرمپ آئیووا، میسیوری، آرکنساس، لیوزانا، انڈیانا، کنٹیکی، ٹینیسی، مسیسپی، اوہائیو، الاباما، فلوریڈا، مغربی ورجینیا، جنوبی کیرولینا میں بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔

فاکس نیوز کے مطابق 270 الیکٹورل ووٹ کا نمبر پورا کرنے کیلئے سوئنگ ریاستوں کا کردار انتہائی اہم ہے، ریاست پنسلوینیا میں ٹرمپ کوکاملا ہیرس پر برتری حاصل ہے۔

ٹرمپ کو شمالی کیرولینا، جارجیا، وسکونسن، ایریزونا، مشی گن میں برتری ہے، جبکہ سوئنگ اسٹیٹ نیواڈا سمیت دیگر ریاستوں میں پولنگ اب بھی جاری ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ 232 الیکٹورل ووٹ کیساتھ آگے ہیں جبکہ کاملا ہیرس کے 212 ووٹ ہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب 2024، ٹرمپ اور کاملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ

الیکشن کے دوران تناؤ کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی اقدامات کئے گئے ہیں، جبکہ واشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں سیکورٹی اہلکار موجود ہیں، وائٹ ہاؤس کے ارد گرد8فٹ اونچی لوہے کی باڑ کھڑی کردی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں