ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

امریکی صدارتی انتخاب 2024 : کاملا ہیرس نے شکست تسلیم کرلی، ٹرمپ کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی نائب صدر اور ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس نے امریکی صدارتی انتخاب 2024میں باقاعدہ شکست تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کاملاہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور صدارتی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی، فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انتخابات میں کامیابی پر اپنے حریف کو مبارکباد دی۔

امریکی صدارتی انتخاب 2024

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو آج فون کریں گے، علاوہ ازیں جوبائیڈن الیکشن کے نتائج سے متعلق عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، ریپبلکنز کے صدارتی امیدوار ٹرمپ نے مطلوبہ 270 نشستیں حاصل کرلیں۔

فاکس نیوز کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے جبکہ ان کے مد مقابل کاملا ہیرس 226 ووٹ حاصل کرسکیں۔

امریکا کی 7 میں سے 4 سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی، پینسلوینیا، شمالی کیرولائنا، جارجیا اور وسکانسن میں ٹرمپ کو جیت نصیب ہوئی۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ

کامیابی کے بعد فلوریڈا میں کنونشن سینٹر میں اپنے حامیوں، پارٹی رہنماؤں اور ووٹرز سے پہلے خطاب میں جیت پر سب سے پہلے امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ووٹ کے بغیر میری جیت ممکن نہیں تھی۔ بہترین انتخابی مہم چلائی، میری جیت امریکا کی سیاسی جیت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں