جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کنگنا نے کاملا کی شکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کی شکست کی وجہ بتادی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کو شکست دیکر ریپبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں، ٹرمپ کی کامیابی پر کاملا نے انہیں مبارکباد بھی دیا۔

اس دوران جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی خوشیاں منارہے ہیں وہیں دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے نائب امریکی صدر کاملا ہیرس کی شکست کا ذمہ دار ہالی ووڈ اداکاروں کو ٹھہرا دیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری  شیئر کی ہے جس میں ٹیلر سوئفٹ، آریانا گرانڈے، ریحانہ، بلی ایلش سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی تصاویر دیکھی جاسکتی ہے۔

اِن تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب اِن مسخروں نے کاملا ہیرس کی تائید کی تو کاملا کا گراف کیوں اس قدر نیچے آگیا؟ کیونکہ لوگوں کو لگا کہ کاملا غیر سنجیدہ، بناوٹی اور ناقابل اعتبار ہیں جو ایسے لوگ ان کے ساتھ اُٹھ بیٹھ رہی ہیں‘۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے اور وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں پرجوش مہم چلائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں