بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

جوبائیڈن نے ووٹ کاسٹ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدور جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کملا ہیریس کو ووٹ دینا کڑوا نہیں "صرف میٹھا” ہے۔

امریکی صدر نے ڈیلاویئر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں نیو کیسل میں ووٹ ڈالنے سے پہلے تقریباً 40 منٹ تک لائن میں کھڑے رہے۔

جو بائیڈن نے اپنی شناخت انتخابی کارکن کے حوالے کی جس کے بعد ان سے دستخط لیے گئے اور اعلان کیا "جوزف بائیڈن اب ووٹ دے رہے ہیں۔”

- Advertisement -

صدر نے وہاں موجود شہریوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بظاہر حمایت میں سرخ ٹوپی پہنے کسی کے قریب قطار میں کھڑے ہوگئے۔

وہاں کھڑے لوگوں نے بائیڈن کی موجودگی کو خوش کن قرار دیا۔

ووٹ ڈالنے کے بعد یہ پوچھے جانے پر کہ آیا یہ لمحہ ان کے لیے کڑوا تھا کہ یہ صرف چند ماہ قبل اس بیلٹ پر بائیڈن کا نام ہونا چاہیے تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ "صرف پیارا” تھا۔

انہوں نے اپنے اس یقین کا اعادہ کیا کہ نائب صدر کملا ہیرس الیکشن جیت جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں