تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی انتخابات ، کیلی فورنیا میں ری پبلکن پارٹی کے دفتر پرحملہ

کیلی فورنیا: امریکا میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے، متعدد ریاستوں میں ارلی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا جبکہ کیلی فورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں ری پبلکن پارٹی کے دفترکو پیڑول بم سے نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پوری دنیا کی نظریں امریکی صدارتی انتخابات پر لگی ہیں، آٹھ نومبر کو باقاعدہ ووٹنگ سے قبل ارلی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، پچاس میں سے اڑتیس ریاستوں میں ارلی ووٹنگ کی جارہی ہے، جس میں لوگ بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

offce

 

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ریپبلکن پارٹی کے ہیڈکوارٹرز پر پیڑول بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ، ڈیموکریٹک امیدوارہیلری کلنٹن نے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ناقابل قبول اور افسوسناک ہے۔

ایک انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے مخالف امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کو توہین آمیز باتوں پر مبنی قرار دیا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کی ذمہ داری ڈیموکریٹک پارٹی پر عائد کی ہے۔


مزید پڑھیں : اگلے صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے،ٹرمپ


واضح رہے کہ امریکی صدارتی مہم اپنے آخری مراحل کے قریب تر ہوتی جا رہی ہے، گذشتہ روز ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا نیو ہیمشائر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلے مباحثے سے قبل ہلیری کلنٹن اور میرامنشیات ٹیسٹ ہونا چاہیے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ ہر محفل میں خواتین کے بارے میں اپنے ریمارکس کی صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -