پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

الیکشن کے دن ٹرمپ اور کاملا ہیرس کہاں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں آج اگلے چار سال مدت کے لیے صدر کا انتخاب کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

امریکا کے رجسٹرڈ 24 کروڑ سے زائد ووٹرز آج اپنے ملک کے 47 ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سخت مقابلہ ہے

واضح رہے کہ امریکی الیکشن قوانین کے مطابق عام ووٹنگ کے بعد الیکٹورل کالج کے 538 ارکان جیتنے والے کا تعین کرتے ہیں اور 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے والا ہی امریکا کا نیا صدر منتخب ہوگا۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی دن کے ابتدائی گھنٹے مشی گن میں گزارے جہاں انہوں نے گرینڈ ریپڈس میں رات گئے ریلی کا اختتام کیا۔

ریپبلکن امیدوار فلوریڈا میں دن گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ وہ پہلے کہہ چکے ہیں کہ جلد ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ٹرمپ منگل کی رات پام بیچ میں ایک مہم واچ پارٹی کا انعقاد کرنے والے ہیں۔

ڈیموکریٹس امیدوار کاملا ہیریس کا ارادہ ہے کہ وہ واشنگٹن کی ہاورڈ یونیورسٹی میں الیکشن نائٹ پارٹی میں شرکت کریں جو کہ سیاہ فام کے لیے ایک تاریخی یونیورسٹی ہے جہاں انہوں نے 1986 میں معاشیات اور سیاسیات میں ڈگری حاصل کی۔

ہاورڈ کے علاوہ، ان کے پاس الیکشن کے دن کے لیے کوئی عوامی شیڈول نہیں ہے۔ ہیریس نے اتوار کے روز کہا کہ انہوں نے اپنا میل ان بیلٹ "ابھی پُر” کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں