ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

امریکی سفارتی مشن کی نامزد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکی سفارتی مشن نے نامزد آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے  ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتی مشن نے نامزد آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر اور نامزد سی جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارک باد دی۔

امریکی سفارتی مشن نے کہا کہ امریکا پاکستان کے منتخب رہنماؤں، عسکری قیادت اور سول سوسائٹی کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

سفارتی مشن کا کہنا تھا کہ امریکا تجارت،صحت عامہ، علاقائی سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی کے امور میں تعاون بڑھانے کیلئے بھی پرعزم ہے۔

خیال رہے جنرل سیدعاصم منیر نئے آرمی چیف ہوگئے جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزاچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہوں گے۔

صدرمملکت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترقی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں