تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

امریکی ویزے کے لیے انٹرویو، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی : امریکی سفارتخانے نے نان امیگرنٹ امریکن ویزا درخواستوں پر کام تیز کردیا ، 10 ہزار سے زائد درخواستیں رواں سال نمٹا دی جائیں گی اور بعض کو انٹرویو کیلئے اگلے ہفتے ہی بلایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانے نے ویزا درخواستیں تیزی سے نمٹانا شروع کردیں۔

اول، نان امیگرنٹ ویزا کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیزکر دیا گیا ہے، دس ہزار سے زیادہ پاکستانی درخواست گزاروں کو جلد از جلد یہ اطلاع موصول ہونے والی ہے کہ امریکی قونصل خانہ کراچی میں اُن کی پہلے 2024 میں طے شدہ اپائنٹمنٹ کی مدت کو کم کرتے ہوئے وہ اب 2023 میں مقرر کی جا رہی ہیں۔

اُن میں سے بعض کی اپائنٹمنٹ اگلے ہفتے سے ہی طے ہو سکتی ہیں، دوم، سفر کے خواہاں پاکستانیوں کو یہ اضافی رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے کے بعد امریکی قونصل خانہ کراچی یا امریکی سفارتخانے اسلام آباد میں دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ہمیں اُمید ہے کہ اس نرمی سے درخواست گزاروں کو اُن کی سہولت کے مطابق تاریخ، وقت اور انٹرویو کی جگہ کا تعین کرنےمیں آسانی ہو گی۔

سفارتخانے نے کچھ کیسز میں پہلے سے امریکی ویزا کے حامل افراد کو انٹرویو میں چھوٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پچیس ستمبر سے امریکی قونصل خانہ کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ ایسے امیدواروں کی درخواستیں قبول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، جنہیں پہلے کراچی سے امریکی ویزا جاری کیا گیا تھا۔

درخواست گزار انٹرویو سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق اپنی اہلیت کی جانچ پڑتال کے لیے ہماری ویب سائٹ یو ایس ٹریول ڈاکس ڈاٹ کام سلیش پی کے پررجوع کر سکتے ہیں اور کنفرمیشن لیٹر (تصدیقی خط) پرنٹ کرنے کے بعد اپائنٹمنٹ کے بغیر ہی کراچی میں اے اِی جی کے ڈراپ باکس میں درخواست سمیت اپنے ضروری کوائف جمع کروا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ پہلے ہی استثنا کے اہل ایسے ویزا امیدواروں کی درخواستیں قبول کر رہا ہے ، جن کو پہلے بھی اسلام آباد سے ویزا جاری ہوا تھا، یہ تمام اقدامات اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ پاکستان کے ساتھ باہمی شراکت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ہمارا مقصد قانونی طور پر امریکہ کے سفر کوہرممکن حد تک تیز اور مؤثر بنانے کی خاطر سہولت فراہم کرنا ہے۔

پاکستان میں امریکی مشن کے جاریکردہ اعلامیہ کے مطابق ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کوشاں ہے ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -