ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزغیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے دوحا کے راستے آج صبح اسلام آباد پہنچیں۔

ایلس ویلز ایک روزہ دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر سے ملاقاتیں کریں گی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز پاکستانی حکام کے ساتھ ایک روزہ دورے کے دوران ملاقاتیں کریں گی جو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ مائیک پومیپو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ایلس ویلز نے رواں سال جولائی میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں